بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

“بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں حلف اٹھایا۔”
بلوچستان کی کابینہ میں شامل زارا سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز، وکلاء، صحافیوں، قبائلی عمائدین اور پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی پاگل جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ، جب کہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمن کھیتان، سلیم کھوسہ، عاصم کرڈیلو، بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل ہیں۔ان کے علاوہ شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیاء لانگو نے بھی صوبائی وزراء کے عہدے کا حلف اٹھایا۔