کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 اہلکار ہلاک

“کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد مسلح افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، حکومت نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔”
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حادثہ 18 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے، جب کہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا اور 9 دیگر فوجی افسران بھی ہلاک ہو گئے ہیں، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

حادثے کے بعد صدر ولیم روٹو نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، حکام نے اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جون 2021 میں نیروبی کے قریب ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔