ایران نے اصفہان کے فوجی اڈے پر اسرائیلی میزائل حملے کے امریکی دعوے کی تردید کردی

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے داغے گئے میزائل اصفہان میں ایرانی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا
، جب کہ ایران نے اصفہان میں اسرائیلی میزائل حملے کی تردید کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل اصفہان کے قریب ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تاہم اسرائیلی حملہ بہت محدود تھا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے اسرائیلی میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصفہان میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا۔
ایران کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے دھماکے کی آوازیںاصفہان میں مشکوک شےکو نشانہ بنانے کی تھیں، رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔