وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس منشیات سے پاک پنجاب کے لیے حرکت میں آگئی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
منشیات کے کاروبار میں ملوث 165 ملزمان کو گرفتار کر کے 159 مقدمات درج کر لیے گئے۔3
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 94 کلچر، 432 گرام آئس، 1881 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جاری آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 15962 چھاپے مارے گئے3
، منشیات فروشوں کے خلاف 7623 مقدمات درج کیے گئے، 8097 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مریم نواز کی ہدایت ـــ: پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس ایکشن میں
-