وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور پاکستان کی ترقی میں چین کے تعاون کو سراہا اور سی پیک فیز 2 پر کام کی رفتار تیز کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک فیز 1 کا تعلق انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ہے جبکہ سی پیک فیز 2 معاشی شعبوں کے کام سے متعلق ہوگا۔
پاکستان مالی سال 2025-26 کے دوران چینی پانڈا بانڈز لانچ کرنا چاہتا ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی تنظیموں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں سی پیک فیز 2 کے عزم کا اعادہ
-