پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کا جرم ثابت ہوگیا، عدالت نے مجرم کو 3 ماہ قید کا حکم دے دیا، پشاور کی فیملی کورٹ میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 15 دن کی سزا بھگتنا ہوگی۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف 2022 میں مقدمہ درج کرایا تھا جس کا فیصلہ آج سامنے آیا ہے۔