“وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔”
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امرا پہنچ گئے۔وزیر اعظم نے اپنے بڑے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاکستان سعودی تعلقات، حالیہ دہشت گردی اور عوامی منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی ادارے قابل تحسین ہیں۔