پنجاب میں اس سال گندم کی اچھی فصل ہوئی ہے تاہم کم سرکاری نرخوں کے باوجود خریداری نہ ہونے سے کاشتکار پریشان ہیں۔
حکومت نے اس سال گندم کی خریداری کا ہدف 3900 روپے فی من مقرر کیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ ریٹ 4000 روپے فی من تھا۔
پنجاب میں گندم کی کٹائی شروع ہو گئی ہے لیکن سرکاری نرخ سے بھی کم فروخت نہیں ہو رہی۔
کسان اتحاد کے ایک گروپ نے 29 اپریل سے مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
کسانوں کے مطابق فلور ملز 2000 سے 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خرید رہی ہیں اور حکومت کے اعلان کے باوجود انہوں نے ابھی تک خریداری شروع نہیں کی۔
صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے مطابق، “پنجاب میں ان دنوں 26,000 میٹرک ٹن سے زائد درآمدی گندم گوداموں میں موجود ہے، جس کا آرڈر نگراں حکومت نے دیا تھا۔”

پنجاب: گندم کی بمپر فصل کے باوجود کسانوں کو مشکلات کا سامنا
-