آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، ڈائریکٹر

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے بیل آؤٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی دلچسپی کی تصدیق کی اور پاکستان کے ساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار بھی کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ قرضہ پروگرام نے پاکستان کو معاشی استحکام کا موقع فراہم کیا ہے۔
پاکستانی معیشت کا پچھلا جائزہ کامیاب رہا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے اور ترقی کے امکانات بھی بہتر ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر جہاد ازور نے کہا کہ پاکستان کے دو طرفہ شراکت دار بھی اضافی مالی امداد فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔
حتمی جائزہ بورڈ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات ایک اہم ضرورت اور ترجیح ہے اور نجی شعبے اور برآمدات پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔