حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ شیرافضل مروت کو پی اے سی کا چیئرمین مقرر کرنے سے انکار کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق پی اے سی چیئرمین کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کو بتایا کہ شیرا فضل مروت چیئرمین پی اے سی کے لیے ناقابل قبول ہیں۔
جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پی اے سی کے چیئرمین کے طور پر ایک سنجیدہ اور تجربہ کار رکن پارلیمنٹ کو مقرر کرنے کے آپشن کے حق میں ہے،
سنی اتحاد کونسل نے اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

حکومت نےشیرا فضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار کر دیا
-