امریکی ایوان نمائندگان کے بعد کانگریس (سینیٹ) نے بھی اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے امدادی پیکج بل کو 18 کے مقابلے 79 ووٹوں سے منظور کر لیا۔
سینیٹ کے منظور کردہ 95 بلین ڈالر کے پیکج میں سے 61 بلین ڈالر یوکرین اور تائیوان کے لیے ہوں گے جبکہ 26.1 بلین ڈالر غزہ میں انسانی حقوق کی بنیاد پر اسرائیل کی فوجی مدد کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دی گئی
-