“وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔”
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی چول بھی ان کے ہمراہ تھے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں سے حلف لیا۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جہاں سندھ اور وفاق کے درمیان ترقیاتی کاموں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے دورہ کراچی کے دوران تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سیاسی جماعتیں بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی اور انہیں کراچی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔