وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو سمگلنگ روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ ختم کیے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی۔
وزیراعظم نے یہ بات ایبٹ آباد میں شہید کسٹم انسپکٹر حسنین ترمذی کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔
حکومت اور عوام کو شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعظم کسٹم اہلکاروں کے شہداء کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کراس اسمگلنگ کو روکنا ضروری ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں، سمگلنگ کے خلاف تعاون پر آرمی چیف کا شکر گزار ہوں۔

سمگلنگ کے خلاف تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ: شہباز شریف
-