وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں پاور ٹرانسمیشن سسٹم اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں پاور ٹرانسمیشن سسٹم بالخصوص این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے کم آمدن والے صارفین کو فراہم کرنے کا پلان بھی طلب کیا گیا۔
وزیر اعظم نے سفارشات کو حتمی شکل دینے اور اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کی جبکہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانے کیلئے وزیرِاعظم آفس میں خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا۔

صنعتی ترقی کے لیے سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے:وزیراعظم
-