لاہور ہائیکورٹ نے پانی ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں سموگ سے بچاؤ کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں ہوئی۔ عدالت نے پانی کی بچت کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کارروائی کی ہدایت کردی۔ جوڈیشل کمیشن نے پانی ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سکول کے بچوں سے صفائی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھر صرف ہم جہاں رہتے ہیں نہیں یہ پورا ملک ہمارا گھر ہے۔
یہ ظلم ہے کہ مزدور یکم مئی کو کام کرتے ہیں اور ہم چھٹی مناتے ہیں۔

پانی ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، لاہور ہائیکورٹ
-