علی امین گنڈا پور کے پاس کام کرنے کو کچھ نہیں ، وزیر اطلاعات پنجاب

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ زیادتی اس وقت شروع ہوئی جب مریم نواز کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر رہی رہے، علی امین گنڈا پور کے پاس کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوامی منصوبہ دکھائے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ایسا وزیراعلیٰ ملا ہے جس کے کپڑے غنڈوں جیسے ہیں۔ مجھے علی امین گنڈا پور کے خاندان کی خواتین سے ہمدردی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اس وقت بڑا ایشو ہے کہ وہ کیا پہنیں گی، ہمارے مخالفین کا کلچر نہیں بدل رہا، لیکن مریم نواز کو ان رویوں کی کوئی پروا نہیں۔