پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر فی بیرل سستا ہو کر 107.16 ڈالر فی بیرل ہو گیا
جب کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی سے 104.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔