ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں دہشت گرد فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور دہشت گرد محسن نواز شامل ہیں،
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے،
علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔