مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ماہرین اقتصادیات اس بات پر منقسم ہیں کہ آیا سود کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے یا کمی۔
مرکزی بینک کی کمیٹی شرح سود طے کرنے کے لیے اقتصادی اشاریوں کا جائزہ لے گی۔
جس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا جس کے باعث مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے باعث تاجر پرامید ہیں کہ شرح سود بھی کم ہو جائے گی
تاہم معاشی ماہرین اس معاملے پر تقسیم ہیں۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے دو ارکان نے گزشتہ اجلاس میں شرح سود کم کرنے کی حمایت کی تھی۔
اس وقت ملک میں بنیادی شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔