وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے حوالے سے معلومات کی کمی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ ڈیل کر رہے ہیں ان سے پوچھ لیں، انہیں پی ٹی آئی سے کسی ڈیل کا علم نہیں۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو آج سے گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت دی جائے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی سے ہونے والی گفتگو سے لاعلمی کا اظہار کیا
-