سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مولانا فضل الرحمان اکٹھے ہو جائیں تو یہ حکومت تین چار ماہ تک چلے گی
۔ انہوں نے کہا کہ ہم 9 مئی کے تمام مقدمات کے سلسلے میں آج عدالت میں آئے ہیں۔
ہم مشکل حالات سے گزر رہے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تلخی کم ہو۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی ہماری کہانی نہیں آئی، ان کی کہانی آ گئی ہے، ٹی وی پر کون بیٹھ کر بات کر سکتا ہے، جب ہماری باری آئے گی ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، وہ فارم 47 پر کھڑی ہے، کل مولانا فضل الرحمان کی تقریر سب کے سامنے ہے۔

پی ٹی آئی اور فضل الرحمان مل گئے تو حکومت نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-