300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے

300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 4 سے 5 فیصد اضافہ اور کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریبوں کو سولر پینل دیے جائیں گے، پہلے 100 یونٹ، پھر 200 اور پھر 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے۔
وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔
آٹے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کمی، روٹی اور روٹیاں بھی سستی ہوگئیں، کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا،
پہلے مرحلے میں قرعہ اندازی کے ذریعے 50 ہزار محفوظ یونٹ والے صارفین کو سولر سسٹم ملے گا۔