ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی نصرت کیمپ پر بمباری سے 5 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے ایک عرب خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا، حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں تیز کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنے والے دنوں میں غزہ میں آپریشن کے لیے 2 ریزرو بریگیڈ تعینات کیے جائیں گے۔
حمافلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے ہیں، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔