پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کی طرح کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی ووٹ ڈالیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کل کے ضمنی الیکشن میں بھی لوگوں نے اسی طرح ووٹ ڈالیں گے جس طرح 8 فروری کو دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی کر لیں اب عوام کو دبا نہیں سکتے، پی ٹی آئی کے وکلاء پولنگ سٹیشنز سے لے کر ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک نتائج کی حفاظت کریں گے۔