پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے بانی سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کی ہے۔
پولیس جے آئی ٹی ٹیم کے ارکان نے جیل میں عمران خان سے پوچھ گچھ کے دوران کئی سوالات کئے۔
بانی پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کا سلسلہ تقریباً تیس منٹ تک جاری رہا۔ تفتیش کے بعد پولیس ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔
پی ٹی آئی بانی کو گرفتار کرنے والی پولیس جے آئی ٹی میں ایس پی طارق ملک اور ڈی ایس پی عاطف خان شامل تھے۔
بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔