اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کر دی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے اپوزیشن (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مل کر کام کرنے کی پیشکش کردی۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا، پہلے اجلاس میں موجود سینیٹرز فیصل واوڈا اور مولانا عبدالوصی نے حلف اٹھایا۔
اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر ظلم و ستم کی کوئی حد نہیں چھوڑی گئی، نگراں حکومت غیر آئینی طریقے سے چلتی رہی الیکشن منعقد کرانے کی لیے سپریم کورٹ جانا پڑا اور پھر عوام نے ثابت کیا یہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہوئے۔