قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز اعظم خان ٹانگ میں انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹرز نے اعظم خان کو 10 دن آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد قومی بلے باز اب نیشنل اکیڈمی میں بحالی سے گزریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 لاہور میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔