امریکہ نے غزہ میں اجتماعی قبریں ملنے پر اسرائیل سے جواب مانگ لیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق غزہ کی پٹی کے دو اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیل حکام سے جواب چاہتا ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ خان یونس کے ناصر اسپتال میں 340 افراد کی اجتماعی قبر ملی ہے۔
امریکہ نے اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب مانگ لیا!
-