ایران سے ہزاروں افغان بچوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔افغانستان کے طلوع نیوز کے مطابق گزشتہ سال 20 ہزار سے زائد افغان بچوں کو ایران سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ 2024 میں اب تک 900 افغان بچوں کو ایران سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ بچے غربت کی وجہ سے غیر قانونی طور پر ایران گئے تھے۔سرحدی کمانڈر کے مطابق ہر روز تقریباً 30 سے 40 لاوارث بچے ایران سے نمروز واپس آتے ہیں، گزشتہ سال ہمارے پاس 20 ہزار بچے رجسٹرڈ ہوئے۔
جلاوطن ایک افغان بچے کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں معاشی مسائل کی وجہ سے ایران گیا، ہم اقتصادی مسائل کی وجہ سے ایران گئے۔