ایران کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہارجی حلوی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہارجی حلوی نے یہ بات ایرانی میزائل حملوں سے متاثر نیو اتیم ایئر بیس کے دورے کے موقع پر اپنی افواج سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہارجی حلوی نے نیو ایٹم ایئر بیس پر فوجیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو ایٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل اتوار کی صبح فضائی اڈے پر پہنچے۔