بلوچستان: تیز ہواؤں سے گھروں پر نصب سولر پینل اڑ گئے

گوادر، جیونی اور سنسار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور تیز ہواؤں سے گھروں پر نصب سولر پینل اڑ گئے۔
پاک ایران سرحدی علاقوں اور پہاڑوں پر بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی.
جب کہ سیلاب کے باعث سنتسر کے ایک درجن سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، اس کے علاوہ کلدان،پلیزی، گبد قلاتو، چب ریکانی سمیت گرد و نواح کے علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہوئے۔