سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی میں دھواں پھیلنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ٹرین کو ہنگامی طور پر روک کر متاثرہ بوگی کو الگ کر دیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی میں دھواں پھیلنے کے بعد ٹرین کو ساہیوال اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی میں چنگاری کے بعد دھواں پھیل گیا جس سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔