لاہور کے علاقے غازی آباد میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔
متاثرہ سحر بانو کی ایک سال قبل آصف سے شادی ہوئی تھی اور اس کا شوہر آصف اکثر پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔
مدعی نے کہا کہ پیسے نہ دینے پر میری بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، قتل میں سسر عبدالرشید اور رشتہ دار راشد ملوث ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سحر بانو رقم کا مطالبہ پورا نہ کرسکی جس پر ملزمان نے منصوبہ بناکر گلا دبا کر قتل کردیا۔