حکومت کا یوریا فیڈ کی قیمت اور سپلائی مستحکم کرنے کا بڑا فیصلہ

حکومت نے یوریا کھاد کی قیمت اور سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فرٹیلائزر ریویو کمیٹی نے خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کی ہے۔
یوریا کھاد کی طلب گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔
درآمد کا مقصد ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، درآمد سے پاکستان کے کسانوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا،
یوریا کھاد کی بروقت درآمد سے قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر کامزید نے کہا کہ مقامی یوریا کھاد کی مارکیٹ مستحکم رہے گی.
، خریف سیزن میں کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی بلاتعطل دستیابی ہوگی، یوریا کھاد کے تمام مقامی پلانٹس بھی پوری صلاحیت کے ساتھ فعال ہوں گے، حکومت کھاد کی صنعت کو گیس فراہم کرے گی۔