خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، مزید 15 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچا دی، آج مختلف واقعات میں 15 افراد جاں بحق، 12 زخمی۔
صوبے میں چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، مردان میں 4، ضلع خیبر میں 3، مہمند میں 2، مالاکنڈ اور باجوڑ میں 2، 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
ہیران بالا میں شادی پر جانے والا خاندان تیز بارش میں پھنس گیا، سردی کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
دریں اثناء دیر لوئر کی تلاش جاری ہے، شمسی خان ندی میں بارش کے پانی میں بہہ گیا۔