اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے جنوبی غزہ میں حماس کے آخری مضبوط گڑھ کو ختم کرنے کے لیے گنجان آباد شہر رفح پر بھرپور فوجی حملے کی تاریخ بھی مقرر کر دی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ رفح غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع ایک شہر ہے جو مصر کی سرحد سے منسلک ہے،
جہاں 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین پناہ لیے ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ میں نیتن یاہو کے اعلان جنگ کے فوراً بعد جاری جنگ بندی مذاکرات کا پردہ فاش ہوا۔