روس اور چین نے تجارت کے لیے ڈالر کا استعمال بند کر دیا

روس اور چین نے باہمی تجارت کے لیے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں ایک ڈالر بھی استعمال نہیں ہوتا۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس وقت 90 فیصد سے زیادہ سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیوں میں ہوتے ہیں
انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون فعال طور پر ترقی کر رہا ہے، اس کی روک تھام کے لیے مغربی ممالک کی مسلسل کوششوں کے باوجود، ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے اپنی کرنسیوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔