امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ سینیٹ سے منظوری ملتے ہی وہ یوکرین کو نئی امریکی سیکیورٹی امداد فراہم کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر بائیڈن نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یوکرائن کی مدد پر امریکی صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔
زیلنسکی نے صدر بائیڈن کو روسی میزائلوں، ڈرونز اور بم دھماکوں کی وجہ سے ہونے والی فضائی دہشت گردی کے بارے میں بھی بتایا۔
یوکرینی صدر نے بائیڈن کو خارکیف میں ٹی وی ٹاور پر روسی میزائل حملے سے بھی آگاہ کیا۔