طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد افغان خواتین پر اپنی ہی سرزمین تنگ کر دی

طالبان کی حکومت کے آنے کے بعد افغان خواتین کو اپنی سرزمین میں ہی محدود کر دیا گیا اور زندگی کے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے پر پابندی لگا دی گئی، افغانستان دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔
جہاں 11 سال سے زائد عمر کی افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سکول جانے کی عمر کی 80 فیصد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں
جب کہ خواتین کی تعلیم پر پابندی سے 10 لاکھ سے زائد افغان لڑکیاں متاثر ہوئی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق افغان طالبان نے 2022 میں خواتین کی یونیورسٹیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔