عید پر خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد میں 5 گنا اضافہ ہوگیا۔

پشاور: عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا، محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال عید کے 5 دنوں میں 125,000 سے زائد سیاحوں نے دورہ کیا۔گلیات میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح آئے۔ مالم جبہ میں 1 لاکھ 51 ہزار 900 سے زائد سیاح آئے، وادی کمراٹ میں 92 ہزار، ناران کاغان میں 77 ہزار سے زائد سیاح آئے۔ 24 ہزار سے زائد سیاح وادی چترال سے لطف اندوز ہوئے۔ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ٹورازم ہیلپ لائن 1422 24 گھنٹے فعال رہی۔ محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام حکام نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں۔ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دی۔