غزہ پر پاکستان اور ایران کا موقف ایک جیسا ہے‘دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پر پاکستان اور ایران کے موقف ایک جیسے ہیں اور غزہ کی صورتحال پر آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا اور دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ورلڈ اکنامک فورم کے لیے 28 اور 29 اپریل کو ریاض جائیں گے۔ سعودی قیادت نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی ہے۔