لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے دیگر ججز کو بھی ایسے ہی خطوط موصول ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں انکشاف ہوا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو ایک مشکوک خط موصول ہوا تھا جس میں سے ایک خط کو کھولا گیا تو اس میں پاؤڈر بھی ملا، اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی تھانےاسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے 5 ججز اور چیف جسٹس سمیت لاہور ہائی کورٹ کے 5 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو بھیجے گئے خطوط کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، خطوط میں پائے جانے والے پاؤڈر میں سنکھیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں موجود پاؤڈر میں سنکھیا کی مقدار دس فیصد تک ہوسکتی ہے، پاؤڈر میں ستر فیصد سے زائد آرسینک پایا گیا ہے جو کہ انتہائی زہریلا مادہ ہے، خط فرانزک لیب پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔