لبنان کی خانہ جنگی کے دوران تقریباً 7 سال تک یرغمال بنائے جانے والے امریکی صحافی ٹیری اینڈرسن 76 برس کی عمر میں نیویارک میں انتقال کر گئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مشرق وسطیٰ کے بیورو چیف اینڈرسن کو 16 مارچ 1985 کو بیروت سے اغوا کیا گیا اور 1991 میں رہا کر دیا گیا۔
ٹیری اینڈرسن سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سوانح عمری، ڈین آف لائنز کے مصنف بھی تھے، جس میں انہوں نے لبنان میں قید کے دوران گزارے اپنے ایام کو بیان کیا۔