لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی کان کنی کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

“خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں نامعلوم شرپسندوں نے سیمنٹ فیکٹری کی کان کنی کی جگہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔”

رات گئے سیمنٹ فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے دو کرینوں اور ایک ٹینکر کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔