معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ضروری ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام بہت اہم ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد سمٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال ہمارے پاس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.4 بلین ڈالر تھے جو کہ درآمدات کے حجم کے مطابق اب 8 ارب ڈالر کے مالیاتی ذخائر ہیں اور مزید بہتری آئی ہے۔ معیشت بہتر ہو رہی ہے، زرعی ترقی بڑھ رہی ہے۔
، آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر بات ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کرسکتا ہے، معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ضروری ہے
، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔