میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں‘مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے وزارت اعلیٰ کی کرسی دی اور یہاں تک پہنچنے کے لیے مجھے آگ کا دریا عبور کرنا پڑا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن کر پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اپنے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا،
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں، یہ تعداد بڑھائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار پولیس کی وردی پہن کر احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، آپ کی ہمدردی ظالم سے نہیں ظالم کی طرف ہونی چاہیے
مجھے یہ نہیں سننا پڑا کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، اسی لیے یہاں تک پہنچی ہوں۔