مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کے دوران ذاتی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
نواز شریف کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ نواز شریف کے قریبی لوگ بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
دوسری جانب پارٹی کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے کا مشورہ دیا ہے۔