ترکی نے امریکہ پر غزہ کے معاملے پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا۔
عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ترکی نے امریکا پر انسانی حقوق کے حوالے سے دوسرے درجے کی پالیسی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی سالانہ حقوق رپورٹ غزہ میں اسرائیل کے حملوں کی عکاسی کرنے میں ناکام ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسے گہری تشویش ہے کہ امریکی رپورٹ غزہ میں جاری غیر انسانی حملوں کی درست عکاسی نہیں کرتی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ رپورٹ سیاسی محرکات، غیر جانبداری اور معروضیت سے دور رہ کر تیار کی گئی۔
بیان میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کے بارے میں دوہرے معیار کی پالیسی بند کرے۔