ورلڈ اکنامک فورم اجلاس: وزیراعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلاؤس شواب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے اس خصوصی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
رہنماؤں، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔