پورے پنجاب میں صفائی کا مربوط نظام بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے لاہور کی طرز پر پنجاب بھر میں صفائی کا مربوط نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں نئی ​​ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو فعال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،
محکمہ لوکل گورنمنٹ نے سمری کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے ساہیوال ڈویژن میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے کی تجویز دے دی۔
جن اضلاع میں سالڈ ویسٹ کمپنیاں پہلے سے موجود ہیں، وہ ضلعی سطح کے بجائے ڈویژن کی سطح پر کام کریں گی۔
مزید برآں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے پری بڈنگ مکمل کر لی گئی ہے۔